آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے تشدد سے باپ کے قتل اور بیٹی کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے تشدد سے باپ کے قتل اور بیٹی کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس
 سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کا بیہمانہ تشدد سے والد کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والے تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے تشدد سے باپ کے قتل اور بیٹی کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے بیہمانہ تشدد سے والد کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والے تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 329 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, June 30, 2022