آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا چونیاں میں موٹر سائیکل مکینک کے اغواء اور قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا چونیاں میں موٹر سائیکل مکینک کے اغواء اور قتل کے واقعہ کا نوٹس
 آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، سائینٹیفک بنیادوں پر واقعہ کی تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے قصور کے علاقے چونیاں میں موٹر سائیکل مکینک کے اغواء اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے سائینٹیفک بنیادوں پر واقعہ کی تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو مقتول کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے.

(ہینڈ آؤٹ 330 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, June 30, 2022