راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں چند روز قبل بزرگ خاتون کے کانوں سے بیہمانہ طریقے سے بالیاں چھیننے کا واقعہ / ملزم گرفتار

راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں چند روز قبل بزرگ خاتون کے کانوں سے بیہمانہ طریقے سے بالیاں چھیننے کا واقعہ / ملزم گرفتار
ملزم کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیجز، نادرا ریکارڈ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
ملزم عمران علی شکریال راولپنڈی کا رہائشی ہے جو اکیلے ہی گلی محلوں میں خواتین سے زیورات چھیننے کی وارداتیں کرتا تھا۔ آر پی او راولپنڈی
ملزم کی سابقہ وارداتوں کی فوٹیجز/ ریکارڈ بھی راولپنڈی پولیس نے حاصل کر لیا۔
راولپنڈی پولیس سٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ آر پی او راولپنڈی عمران احمر
 صنفی جرائم اور جرائم برخلاف پراپرٹی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ عمران احمر

راولپنڈی پولیس نے صادق آباد کے علاقے میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بیہمانہ طریقے سے بالیان چھیننے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پیش آنے والے واقعہ کے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے راولپنڈی پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا جس پرسی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں۔
ملزم کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیجز، نادرا ریکارڈ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔راولپنڈی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے گوجرخان، اڈیالہ روڈ،صادق آباد اور کھنہ پل کے علاقوں میں چھاپے مارے اور ملوث ملزم عمران علی کو صادق آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے بتا یا کہ ملزم شکریال راولپنڈی کا رہائشی ہے جو اکیلے ہی گلی محلوں میں ایسی وارداتیں کرتا تھا، ملزم اس سے قبل بھی خواتین سے زیورات چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔آر پی او راولپنڈی نے بتایا کہ ملزم کی سابقہ وارداتوں کی فوٹیجز/ ریکارڈ بھی راولپنڈی پولیس نے حاصل کر لیا ہے اور ملزم جن جیولرز کو سامان بیچتا تھا ان کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے کہاکہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس سٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے اور صنفی جرائم اور جرائم برخلاف پراپرٹی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 333 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

 

 

Press Release Date: 
Friday, July 1, 2022