آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا فیروز والہ میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا فیروز والہ میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی.
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی متاثرہ خاتون اور اسکی فیملی سے ملاقات
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں ملے،تاہم فرانزک لیبارٹری کو سمپل بھیجوا دیئے گئے۔ ڈی پی او شیخوپورہ
 نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم عمران کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی او شیخوپورہ
تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔ ڈی پی او شیخوپورہ

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شیخوپورہ کے علاقے فیروز والہ میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب کا واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی متاثرہ خاتون اور اسکی فیملی سے ملاقات سے کی۔ انہوں نے بتایا کہ شیخوپورہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں جو ملزمان کی گرفتاری کیلئے مصروف عمل ہیں اور بہت جلدتمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے مزید بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں ملے،تاہم فرانزک لیبارٹری کو سمپل بھیجوا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم عمران کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ قانون اورا نصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو انصاف کی بلاتاخیر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 334 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Friday, July 1, 2022