آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سینئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

 آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سینئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
 آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس کے افسران کو سینئر صحافی ایاز امیر سے فوری رابطہ کرنے کا حکم۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سینئرصحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹی کیمروں سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتارکرنے اور نامعلوم ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے افسران کو سینئر صحافی ایاز امیر سے فوری رابطہ کرنے کا حکم دیاہے۔

(ہینڈ آؤٹ 336 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, July 1, 2022