آئی جی پنجاب آج سنٹرل پولیس آفس میں شہریوں کی شکایات سنیں گے

Jan 29, 2023

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور آج سنٹرل پولیس آفس میں 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر میں شہریوں کی جانب سے آنے والی شکایات خود سنیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور آج صبح ساڑھے 10 بجے 1787 کمپلینٹ سنٹر میں موجود ہونگے۔ شہری پولیس سے متعلقہ اپنے کسی بھی درپیش مسئلہ کے حوالے سے ٹال فری نمبر 1787 پر کال کرکے آئی جی پنجاب سے براہ راست بات کر سکتے ہیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)

**************