پولیس ملازمین کے معذور بچوں کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائینگے، آئی جی

Mar 07, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے قوت سماعت ، گویائی ودیگر بیماریوں سے متاثرہ بچوں کوجدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی کاوش کا آغاز کردیا، جس کے تحت علاج، مدد اور توجہ کے مستحق والدین کے ان جگر گوشوں کی بحالی اور مشکلات کے ازالے کیلئے محکمہ کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین کے سپیشل و معذور بچوں کی فلاح کیلئے منعقدہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی نے کہاکہ معذور بچوں کی بحالی اور مدد کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے چلڈرن ہسپتال،رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ،فل سرکل انسٹیٹیوٹ اور حمزہ فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید کو کوآرڈی نیشن کیلئے فوکل پرسن مقرر کردیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کی منظوری کیلئے متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھنے کی ہدایت کی۔

(روز نامہ جنگ)

***********