معذور بچوں کی بحالی کیلئے پولیس کی جانب سے ایم او یوز پر دستخط

Mar 07, 2023

لاہور(کر ائم رپور ٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے قوت سماعت اور گویائی سمیت دیگر ذہنی و جسمانی بیماریوں سے متاثرہ بچوں کوجدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے  " Initiative for Differently Abled Children" کے نام سے خصوصی کاوش کا آغاز کردیا گیا آئی جی پنجاب نے کہاکہ مختلف عارضوں کے شکار یہ بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں اور اس عمل میں محکمہ پولیس اپنے ملازمین کو سہولت اور تعاون کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔ ڈاکٹر عثمان انو ر نے ذہنی و جسمانی معذور بچوں کی بحالی اور مدد کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے چلڈرن ہسپتال لاہور، رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ،فل سرکل انسٹیٹیوٹ اور حمزہ فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے جن کے تحت پنجاب پولیس اور چاروں ادارے مل کر پولیس ملازمین کے سپیشل و معذوربچوں کی بحالی کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔اِس موقع پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید کو دیگر اداروں کے ساتھ کوارڈی نیشن کیلئے فوکل پرسن مقرر کردیا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********