قصور: پولیس کی کارروائیاں‘ 3 ڈکیت گینگز کے 12 ارکان گرفتار

Mar 18, 2023

قصور+ کوٹ رادھا کشن (نمائندگان نوائے وقت) ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر پولیس کی کریمنلز کےخلا ف کاروائیاں جاری، ڈکیتی معہ قتل سمیت 41سنگین وارداتوں میں ملوث تین خطرناک ڈکیت گینگز کے 12 ارکان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اورجدید اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق پولےس نے 41 وارداتوں میں ملوث تین خطرناک ڈکیت گینگز کے 12ارکان گرفتارکو کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے نقدی 5لاکھ روپے، 11موبائل فونز، 4موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ، تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے ایس ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار کی سربراہی میں دانش عرف چٹی ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کیااور ڈیڑھ لاکھ روپے، 5موبائل اور اسلحہ برآمد کیا۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ایس ایچ او ملک کفایت حسین کی سربراہی میں شفیق عرف جھکو فقیر گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے، تین موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدکر لےا۔ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ایس ایچ او ملک طارق کی سربراہی میں منیر عرف منیر ی ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کیااور دو لاکھ روپے، 6 موبائل، موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(روز نامہ نوائے وقت)

**************