عثمان انور نے شہید کے بیٹے کو آئی جی کے منصب پر بیھٹا دیا

Mar 25, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس سونے کا دل اور لوہے کے ہاتھ رکھنے والے بہادر شہداء اور غازیوں کی امین فورس ہے جو شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور خدمت کی خاطر ہر لمحہ سر بکف رہتے ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ایسے بہادر خاندانوں پر مشتمل فورس ہے جس کی دو نسلوں نے شہریو ں کی جان ومال کے تحفظ کی خاطراپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور اب اس کی تیسری نسل وطن عزیز کے تحفظ اور شہریوں کی خدمت کے لئے تیار ہے ۔

ڈاکٹر عثمان انورنے پنجاب پولیس کے اس ممتاز خاندان کوراولپنڈی سے اپنے دفتر مدعوکیا اور شہید سب انسپکٹرمیاں عباس کے پوتے اور انسپکٹر عمران عباس شہید کے کم سن بیٹے محمد ابراہیم کو آئی جی پنجاب کے منصب پر بٹھا کر اسکی عزت افزائی کی۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ آج یہ بچہ قوم کو بتارہا ہے کہ دادا اور والد کے بعد خاندان کی تیسری نسل یعنی پوتا بھی وطن عزیز کے تحفظ کیلئے لڑنے کیلئے تیار ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کمانڈ اور کانسٹیبلری میں آج کوئی فرق نہیں ہے۔

(روز نامہ جہان پاکستان)

*****************