ناکے پر رکنے کا اشارہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک زخمی ڈاکو گرفتار

Mar 28, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر) باغبانپورہ پولیس نے ناکہ پر تین موٹر سائیکل سوار افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ملزم کی شناخت خرم حنیف کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل پڑتال ریکارڈ کرنے پر تھانہ لوئر مال میں مقدمہ نمبر 510/23 میں پولیس کو مطلوب تھی دو روز قبل زخمی ڈاکو خرم حنیف نے دیگر 2 ساتھیوں سے ملکر پی ایس او پمپ بستی موڑ بند روڈ پر واردات کی تھی جس میں ملزمان گن پوائنٹ پر 3 لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

**************