بیرون ملک فرار اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیے جاری آپریشن میں بڑی کامیابی، خطرناک شوٹر اور بھتہ خور دبئی سے گرفتار۔

بیرون ملک فرار اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیے جاری آپریشن میں بڑی کامیابی، خطرناک شوٹر اور بھتہ خور دبئی سے گرفتار۔
سب انسپکٹر خالد وریا کی سربراہی میں سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم پیشہ ور شوٹر اور بھتہ خور اشتہاری عبدالجبار کو گرفتار کر کے پاکستان پہنچ گئی۔
ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 6سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم دو برس قبل واردات کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔
آئی جی پنجاب کی سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم اورخطر ناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو شاباش۔
انٹر پول اور ایف آئی اے کے تعاون سے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے تعاقب کو مزید تیز کیا جائے۔
پنجاب پولیس سنگین جرائم میں ملوث اندرون وبیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے شب و روز مصروف ِعمل ہے اور اسی سلسلے میں اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیے جاری آپریشن میں سب انسپکٹر خالد وریا کی سربراہی میں سپیشل آپریشن سیل، سی آئی اے گوجرانوالہ کی ٹیم پیشہ ور شوٹر اور بھتہ خور اشتہاری عبدالجبار کودبئی سے گرفتار کر کے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ملزم گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف تھانوں کی پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جو دو برس قبل اُجرتی واردات کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔یہ امر قابل ذکرہے کہ پنجاب پولیس کی ٹیمیں گذشتہ دو ماہ کے دوران امریکہ،برطانیہ، یورپ، ساؤ تھ افریقہ،یونان اور خلیجی ریاستوں سمیت دیگر ممالک سے 18خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لا چکی ہے۔
آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم اورخطر ناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ انٹر پول اور ایف آئی اے کے تعاون سے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے تعاقب کو مزید تیز کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سنگین جرائم کے اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کرائے جائیں، انفارمیشن شیئرنگ اور موثر کاروائیوں سے انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنی ریجنز اور اضلاع میں بھی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں اور عادی مجرمان اور پیشہ ور اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
 
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 127)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date: 
Thursday, March 30, 2023