آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈولفن فورس راولپنڈی کے غازیوں سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈولفن فورس راولپنڈی کے غازیوں سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
ڈولفن اہلکاروں میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے اہلکار شامل تھے۔
 ڈولفن سکواڈ کے غازی جوانوں کو چکری روڈ اور ٹیکسلا میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران بازو، ٹانگوں،دیگر اعضاء پر فائر لگے۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈولفن فورس کے ان غازیوں کے نام سنٹرل پولیس آفس میں بنائی گئی غازی وال پر بھی درج کئے گئے ہیں۔
 ڈاکوؤں اور شرپسند عناصر کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے تمام غازی پنجاب پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ آئی جی پنجاب
ان غازیوں کے بہترین علاج معالجے اور جلد از جلد بحالی کیلئے اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں اور شرپسند عناصر کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے تمام غازی افسران واہلکار پنجاب پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی بہترین نگہداشت اورعلاج معالجہ ہماری کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کے غازیوں کی لازوال خدمات کو شایان شان خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال بنائی گئی ہے جس پر پولیس کے تمام بہادر غازیوں کے نام درج کئے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ ان غازیوں کو سلور میڈلز سے بھی نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ ان غازیوں کے بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی کیلئے اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس دوران ڈیوٹی زخمی یا معذور ہونے والے تمام افسران واہلکاروں کی لازوال خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ڈولفن اسکواڈ کے غازیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈولفن فورس راولپنڈی کے غازیوں سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، ڈولفن اہلکاروں میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ابراہیم، مرتضیٰ، عمر، فیضان، عامر اور رمضان شامل تھے۔ان غازی جوانوں کو راولپنڈی پر چکری روڈ اور ٹیکسلا میں ڈاکوؤں کے تعاقب اورمقابلے کے دوران بازو، ٹانگوں،دیگر اعضاء پر فائر لگے۔ڈاکٹر عثمان انور نے غازی اہلکاروں سے دوران ڈیوٹی پیش آنے والے واقعات کی تفصیل بارے دریافت کیا  اور ان کی فرض شناسی اور بہادری کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 225 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, May 17, 2023