پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ،تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 35 سو سے زائد۔

پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ،تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 35 سو سے زائد۔
شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 162 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کے زیر استعمال 97 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا۔
پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا،ترجمان پنجاب پولیس
پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے،آئی جی پنجاب
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے شر پسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے،ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں  سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ،تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے لیے پولیس ٹیموں کی کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ   سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ،تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 35 سو سے زائد ہو گئی ہے اور شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 162 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔پنجاب پولیس کے زیر استعمال 97 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی، گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے شر پسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔  

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 229 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, May 17, 2023