یزمان بہاولپور میں ایک گھر سے 04 لاشیں ملنے کا معاملہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا واقعہ کا نوٹس۔

یزمان بہاولپور میں ایک گھر سے 04 لاشیں ملنے کا معاملہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا واقعہ کا نوٹس۔
آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
 ڈی پی اوبہاولپور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
 واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔آئی جی پنجاب
سفاک ملزمان کوگرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔آئی جی پنجاب
سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فی الفور فراہمی یقینی بنائیں۔آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یزمان بہاولپور میں ایک گھر سے 04 لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوبہاولپور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور سفاک ملزمان کوگرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فی الفور فراہمی کو یقینی بنائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 230 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, May 17, 2023