آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اٹالین پولیس اتاشی کوسٹین ٹینو سکودیری (Costantino Secudieri) کی قیادت میں وفد کی ملاقات،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اٹالین پولیس اتاشی کوسٹین ٹینو سکودیری (Costantino Secudieri) کی قیادت میں وفد کی ملاقات،
اٹالین سفارت خانے کے اعزازی قونصل فہد اقبال اور سیکرٹری ریاض حسین وفد میں شامل،
ملاقات میں اٹالین پولیس کے ساتھ انفارمیشن شئیرنگ، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
 کریمینلز انفارمیشن شیئرنگ، جدید پولیس مینجمنٹ سسٹم کے دو طرفہ تجربات سے استفادہ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق،
آئی جی پنجاب نے اٹالین پولیس اتاشی کو ڈیش بورڈ پر پنجاب پولیس کی جدید ایپلی کیشنز اور پراجیکٹس بارے آگاہ کیا۔
اٹالین پولیس اتاشی نے پبلک سروس ڈلیوری میں جدت، جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پاکستان میں تعینات اطالوی پولیس اتاشی کوسٹین ٹینو سکودیری کی قیادت میں وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ اطالوی سفارت خانے کے اعزازی قونصل فہد اقبال اور سیکرٹری ریاض حسین بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اطالوی پولیس کے ساتھ انفارمیشن شئیرنگ، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کریمینلز انفارمیشن شیئرنگ، جدید پولیس مینجمنٹ سسٹم کے دو طرفہ تجربات سے استفادہ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اطالوی پولیس اتاشی کو ڈیش بورڈ پر پنجاب پولیس کی جدید ایپلی کیشنز اور پراجیکٹس بارے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ سنٹرلائزڈ ڈیش بورڈ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، کریمنل ریکارڈ سسٹم، ویمن سیفٹی ایپ تحفظ سنٹرز و دیگر پولیس فارمیشنز کے ساتھ منسلک ہے اور اس ڈیش بورڈ پر ایف آئی آرز اندراج سے چالاننگ تک تمام مراحل صرف ایک کلک پر دستیاب ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اطالوی وفد کو موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات بارے بھی آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کی تحت شہریوں کی حفاظت اور خدمات انجام دے رہی ہے، ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورکنگ ویمن اور طالبات سمیت خواتین کو تحفظ فراہم کیاجارہا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ٹرانسجینڈرکمیونٹی، بے گھر بچوں،ذہنی معذور افراد کی بحالی کیلئے ”ہمارے پھول“اور ”تحفظ سنٹرز“ جیسے پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سپیشلائزڈ فورس سی ٹی ڈی جبکہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ شب و روز مصروف عمل ہے۔اطالوی پولیس اتاشی نے پبلک سروس ڈلیوری میں جدت، جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہا۔اطالوی پولیس اتاشی کوسٹینٹینو سکودیری نے کہاکہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے ماڈرن پولیسنگ سکلز اور جدید ٹیکنالوجی کا بڑھتا استعمال نہایت خوش آئند ہے۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب اوراطالوی پولیس اتاشی کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت سینئر پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 231 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, May 18, 2023