آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری
اسٹیبلشمنٹ برانچ نے شب و روز  کی محنت سے پراسس مکمل کرکے 76 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دے دی،
پروموٹ ہونے والوں میں لاہور کے 31، راولپنڈی کے 34 اور فیصل آباد کے 11ٹریفک وارڈنز شامل ہیں،راجہ رفعت مختار

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ہر سطح پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب راجہ رفعت مختار نے فورس کے نام جاری پیغام بتایا کہ مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز اور فنگر پرنٹ بیورو برانچ کی پروموشن کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ برانچ نے شب و روز  کی محنت سے دفتری پراسس مکمل کرکے 76 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دے دی ہے، پروموٹ ہونے والوں میں لاہور کے 31، راولپنڈی کے 34 اور فیصل آباد کے 11ٹریفک وارڈنز شامل ہیں،راجہ رفعت مختار نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی خصوصی دلچسپی سے فنگر پرنٹ بیورو کے ملازمین کی عرصہ دراز سے زیر التوا ترقیوں کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے اور فنگر پرنٹ برانچ کے 11 فرانزک ایکسپرٹس اہلکاروں کو اگلے سکیل میں ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے مزید کہا کہ فنگر پرنٹس بیورو برانچ کے اہلکاروں کی یہ ترقیاں گذشتہ دو دہائیوں سے التواء کا شکار تھیں جسے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر بالآخر شروع کیا گیا ہے۔ راجہ رفعت مختار نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر فورس کی بہترین ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں اور فورس کو درپیش مسائل کا ازالہ کرکے انہیں ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں محکمانہ ترقیوں کے اگلے مرحلے کا آغاز ہو جائے گا

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 234 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

 

Press Release Date: 
Friday, May 19, 2023