آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر  پولیس فورس کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل جاری
آئی جی پنجاب کی طرف سے 15مئی تک 50 فیصد فورس کی ہیلتھ سکریننگ کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔
اب تک 58 فیصد سے زائد،01 لاکھ 20 ہزار افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ڈاکٹر انعام وحید
ہیلتھ سکریننگ کے عمل مکمل ہوتے ہی متاثرہ افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ  
فورس کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل سالانہ بنیادوں پر جاری رہے گا۔ ڈاکٹر انعام وحید

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پولیس فورس کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید نے پولیس افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ سکریننگ بارے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے 15مئی تک 50 فیصد فورس کی ہیلتھ سکریننگ کا ٹارگٹ دیا گیا تھا اور اب تک 58 فیصد سے زائد یعنی01 لاکھ 20 ہزارافسران و اہلکاروں کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ڈاکٹر انعام وحید نے کہا کہ ہیلتھ سکریننگ کے نتیجہ میں  افسران واہلکاروں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا بارے حقائق سامنے آئے ہیں اور اہلکاروں میں ہیپا ٹائٹس بی اینڈ سی، بلڈ شوگر،  ہائی بلڈ پریشر اور کینسر جیسی موذی بیماریوں کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹر انعام وحید نے کہا کہ ہیلتھ سکریننگ کا عمل مکمل ہوتے ہی متاثرہ افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،بیماری کی بروقت  تشخیص اور علاج سے افسران و اہلکاروں کی سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید نے مزید کہا کہ فورس کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل سالانہ بنیادوں پر جاری رہے گا۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 235 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, May 19, 2023