آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر رینجز اور اضلاع کی سطح پر ترقیوں کا عمل جاری۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر رینجز اور اضلاع کی سطح پر ترقیوں کا عمل جاری۔ 
آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر قیادت ریجنل پولیس آفس میں اے ایس آئی اور سب انسپکٹر رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس، 
اجلاس میں 111 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور 135 ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس ائی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ آر پی او گوجرانوالہ 
 پیر کو منعقد ہونیوالے اجلاس میں 135 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ آر پی او گوجرانوالہ 
*دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی / کیش انعامات اور تعریفی اسناد*
محکمہ سے ملنے والی اس عزت افزائی کو فرائض کی مزید ذمہ دارانہ ادائیگی اور بہترین خدمات سے شہریوں تک پہنچائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور  کی ہدایت ۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری۔ 

سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 85 افسران و اہلکاروں میں تقریبا 13 لاکھ 57 ہزار روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر رینجز اور اضلاع کی سطح پر افسران واہلکاروں کی محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے اور اسی سلسلے میں گوجرانوالہ ریجن کے سینکڑوں اے ایس آئیز اور ہیڈ کانسٹیبلان کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر قیادت ریجنل پولیس آفس میں اے ایس آئی اور سب انسپکٹر رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 111 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور 135 ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس ائی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ پیر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں 135 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ آر پی او گوجرانوالہ نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پروموشن بورڈ کے پانچ اجلاسوں میں 687 اہلکاروں کو محکمانہ ترقی دی گئی ، 312 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر جبکہ 375 ہیڈکانسٹیبلان کو اے ایس آئیز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ۔ آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر  پولیس افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملے گا ۔ 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 85 افسران و اہلکاروں میں تقریبا 13 لاکھ 57 ہزار روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔انعامات حاصل کرنے والوں میں ملتان ریجن میں شامل اضلاع کے 85 افسران و اہلکار جن میں 28 سب انسپکٹرز، 15 اے ایس آئیز، 6 ہیڈ کانسٹیبلز اور 36 کانسٹیبلز شامل تھے۔ سب انسپکٹرز کو 25 ،اے ایس آئیز کو 15، ہیڈ کانسٹیبلز کو 12 جبکہ کانسٹیبلز کو 10 ہزار فی کس دئیے گئے۔ 

آئی جی پنجاب کی انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کو شاباش، پہلے سے زیادہ محنت سے کام کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے زیادہ دلجمعی اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض ادا کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ محکمہ سے ملنے والی اس عزت افزائی کو فرائض کی مزید ذمہ دارانہ ادائیگی اور بہترین خدمات سے شہریوں تک پہنچائیں اور مظلوموں ، بے سہارا، بزرگوں و خواتین شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 236 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, May 20, 2023