آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گرینڈ پولیس کچہ آپریشن 42 ویں روز میں داخل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گرینڈ پولیس کچہ آپریشن 42 ویں روز میں داخل
رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کی کاروائیوں میں اب تک 10 ڈاکو ہلاک،46 گرفتار 18سرنڈر،09 مغوی بازیاب ۔ ترجمان پنجاب پولیس
  آر پی او ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کی قیادت میں جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے لیس پولیس دستے دشوار گزار علاقہ کچہ مورو میں داخل ہو گئی،
آپریشن میں پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی حاصل،خوف کی علامت سمجھے جانے والے وقار عرف وقاری عمرانی نے پانچ ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا، آر پی او ڈی جی خان
وقار عرف وقاری عمرانی گینگ اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، اسلحہ سمگلنگ اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ترجمان پنجاب پولیس
رحیم یار خان پولیس کا کچہ کراچی کو کلیئر کرنے کے بعد کچہ رجوانی پر مکمل فوکس، ترجمان پنجاب پولیس
پولیس جزیرہ نما کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال میں لے آئی، ترجمان پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گرینڈ پولیس کچہ آپریشن 42 ویں روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا ۔ پولیس ٹیموں نے مجرمان کی کمیں گاہوں اور ٹھکانے پر گولہ باری جاری رکھی اور خطرناک مجرمان کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کی کاروائیوں میں اب تک 10 ڈاکو ہلاک ہو چکے ہیں ،46 گرفتار ہوئے  18 نے سرنڈر کیا جبکہ پولیس ٹیموں نے 09 مغوی بحفاظت بازیاب کرائے ہیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کی قیادت میں جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے لیس پولیس دستے دشوار گزار علاقہ کچہ مورو میں داخل ہو گئی اور پولیس نے بروقت کارروائی سے بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔ خوف کی علامت سمجھے جانے والے خطرناک کریمنل وقار عرف وقاری عمرانی نے پانچ ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا، آر پی او ڈی جی خان نے بتایا کہ وقار عرف وقاری عمرانی گینگ اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، اسلحہ سمگلنگ اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایس ایم جی گنز،ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کچہ مورو میں بھی اغوا برائے تاوان، چوری، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث گورا عمرانی اور پٹ گینگز کی کمین گاہوں کا محاصرہ کرکے پیش قدمی جاری ہے ، پولیس کی بکتر بند گاڑیوں نے کچہ مورو میں تمام کمین گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر کے نذر آتش کر دیا گیا ہے۔  

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ کراچی کو کلیئر کرنے کے بعد کچہ رجوانی پر مکمل فوکس کر لیا ہے اور پولیس جزیرہ نما کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال میں لے آئی، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ پولیس نے دریائے سندھ کے درمیان وسیع و عریض خطرناک جزیرہ نما کچہ پر ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کی ریکی شروع کر دی ہے ، پولیس کچہ کے علاقہ سے کریمنلز کے مکمل صفایا اور پائیدار امن تک کارروائیاں جاری رکھے گی . ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے بتایا کہ پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت قائم سکول اور ڈسپنسری کو آپ گریڈ کر دیا ہےاور پولیس سکول اور ڈسپنسری کو خیموں سے نکال کر عمارتوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 237 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, May 20, 2023