آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل 
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے 23 اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 61 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی۔
مذکورہ رقم لاہور، سرگودھا، جھنگ، ملتان، راولپنڈی، وہاڑی سمیت دیگر اضلاع کے اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے دی گئی ہے۔ 
راولپنڈی کے سب انسپکٹر مختار حسین کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ 
خانیوال کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اسحاق کو بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے۔ 
قصور کے سب انسپکٹر جمال نصیر خان اور کانسٹیبل ماجد عباس کو کینسر کے علاج کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس بالخصوص کانسٹیبلری کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے 23 اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 61 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی ہے۔  ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی محمد صلاح الدین نے بتایا کہ رواں مہینے ہونے والے پہلے اجلاس میں 19 اہلکاروں کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے 51 لاکھ 94 ہزار دینے کی منظوری دی گئی جبکہ دوسرے اجلاس میں 04 اہلکاروں کو میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے 9 لاکھ 48 ہزار روپے دینے کی منظوری دی گئی۔ مذکورہ رقم لاہور، سرگودھا، جھنگ، ملتان، راولپنڈی، وہاڑی سمیت دیگر اضلاع کے اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سب انسپکٹر مختار حسین کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے ، خانیوال کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اسحاق کو بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ قصور کے سب انسپکٹر جمال نصیر خان اور کانسٹیبل ماجد عباس کو کینسر کے علاج کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ہیں ۔ اسی طرز پر باقی اہلکاروں کو انکے کیسز کے مطابق مختلف امدادی رقوم کی منظوری دی گئی ہے جو انہیں مل گئی ہیں ۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں ، صوبہ بھر سے آنے والی درخواستوں پر بلا تاخیر کاروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کو ہر ممکن ریلیف دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورس کی بہترین ویلفیئر آئی جی پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 239 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, May 21, 2023