لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے 23 اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 61 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی محمد صلاح الدین نے بتایا کہ رواں مہینے ہونے والے پہلے اجلاس میں 19 اہلکاروں کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے 51 لاکھ 94 ہزار دینے کی منظوری دی گئی جبکہ دوسرے اجلاس میں 4 اہلکاروں کو میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے 9 لاکھ 48 ہزار روپے دینے کی منظوری دی گئی۔ مذکورہ رقم لاہور، سرگودھا، جھنگ، ملتان، راولپنڈی، وہاڑی سمیت دیگر اضلاع کے اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے دی گئی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سب انسپکٹر مختار حسین کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے ،خانیوال کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اسحاق کو بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ قصور کے سب انسپکٹر جمال نصیر خان ‘کانسٹیبل ماجد عباس کو کینسر کے علاج کیلئے 5لاکھ فی کس دئیے گئے اسی طرز پر باقی اہلکاروں کو انکے کیسز کے مطابق مختلف امدادی رقوم کی منظوری دی گئی جو انہیں مل گئی ۔
(روز نامہ پاکستان)
************