آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ہیلتھ سکریننگ میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ہیلتھ سکریننگ میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس
 محکمہ صحت کے تعاون سے 64 فیصد پولیس فورس کی سکریننگ مکمل کر لی گئی۔ ہیلتھ افسران کی بریفنگ
ہیلتھ سکریننگ کے بعد مختلف بیماریوں میں مبتلا پولیس ملازمین کے علاج معالجے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب
ہیپاٹائٹس بی اور سی، بلڈ پریشر، شوگر، تپ دق،آنکھوں اور دیگر امراض کی تشخیص کے بعد علاج معالجے کے مراحل کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کے اشتراک سے پولیس فورس کی سکریننگ اور علاج معالجے کیلئے موثر میکانزم تشکیل دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
محکمہ صحت پولیس ملازمین کی سکریننگ اور تشخیص کردہ امراض بارے ڈیٹا محکمہ پولیس کو فراہم کرے گا۔ آئی جی پنجاب
سنٹرل پولیس آفس میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل بھی اسی ماہ شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 02 لاکھ سے زائد فورس کی ہیلتھ سکریننگ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اورہیلتھ سکریننگ میں نشاندہی ہونے والی مختلف بیماریوں میں مبتلا پولیس ملازمین کے علاج معالجے کا عمل محکمہ صحت کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی، بلڈ پریشر، شوگر، تپ دق،آنکھوں اور دیگر امراض کی تشخیص کے بعد علاج معالجے کے مراحل کا آغاز ہو گا۔ مختلف اضلاع اورفیلڈ فارمیشنز میں خدمات سر انجام دینے والی پولیس فورس کی ویکسی نیشن تین مراحل میں مکمل کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمہ صحت کے تعاون سے پولیس فورس کی سکریننگ اور علاج معالجے کیلئے موثر میکانزم تشکیل دیا گیا ہے، محکمہ صحت پولیس ملازمین کی سکریننگ اور تشخیص کردہ امراض بارے ڈیٹا محکمہ پولیس کو فراہم کرے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل بھی اسی ماہ شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس کو ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں گے اور ان اقدامات کا مقصد پولیس کو ہر طرح سے بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے تاکہ وہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کا عمل مزید بہتر انداز میں تندہی کے ساتھ سر انجام دے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ہیلتھ سکریننگ میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ملک ثناء اللہ اور محکمہ صحت کے افسران نے ہیلتھ سکریننگ کے نتیجے میں فورس میں سامنے آنے والی بیماریوں کی تشخیص سے آگاہ کیا۔ محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کے تعاون سے 64 فیصد پولیس فورس کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ہے اور باقی ماندہ فورس کی سکریننگ بھی عنقریب مکمل کرلی جائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ملک ثناء اللہ، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید،  اے آئی جی آپریشن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 243 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, May 23, 2023