جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر پرسن شہزاد اقبال کا وزیر اطلاعات کے ساتھ مکالمہ/ پنجاب پولیس کا موقف جاری

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر پرسن شہزاد اقبال کا وزیر اطلاعات کے ساتھ مکالمہ/ پنجاب پولیس کا موقف جاری
اینکر شہزاد اقبال کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو تھانہ کینٹ ملتان میں نلکے کی ٹوٹی چوری کے مقدمہ میں ملوث کرنے کا دعویٰ اور الزام حقائق کے برعکس ہے، ترجمان پنجاب پولیس
اینکر کی طرف سے نشاندہی کی گئی تھانہ کینٹ ملتان کی ایف آئی آر نمبر 889/23 اور اس کی ضمنی میں فواد چوہدری کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
موقر صحافی سے گذارش ہے کہ وہ جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں اور صحافتی اقدار کی پاسداری کریں۔ ترجمان پنجاب پولیس
ثبوت کے طور پر ایف آئی آر اور ضمنیوں سمیت تمام تفصیلات پیش کر دی گئی ہیں جسے ہر کوئی دیکھ اور پڑھ سکتا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

ایک نجی ٹی وی چینل (جیو نیوز) کے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر پرسن شہزاد اقبال کے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کے ساتھ مکالمہ کے حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پر ملتان میں نلکے کی ٹوٹی چوری کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا، ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ اینکر شہزاد اقبال کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو تھانہ کینٹ ملتان میں نلکے کی ٹوٹی چوری کے مقدمہ میں ملوث کرنے کا دعویٰ اور الزام مضحکہ خیز اورحقائق کے برعکس ہے، پنجاب پولیس کی تحقیقات کے دوران صحافی شہزاد اقبال کا الزام جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ اینکر کی طرف سے نشاندہی کی گئی تھانہ کینٹ ملتان میں درج ایف آئی آر نمبر 889/23 اور اس کی ضمنی میں فواد چوہدری کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے،ثبوت کے طور پر ایف آئی آر اور ضمنیوں سمیت تمام تفصیلات پیش کر دی گئی ہیں جسے ہر کوئی دیکھ اور پڑھ سکتا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ موقر صحافی سے گذارش ہے کہ وہ چھان بین کئے بغیر حقائق کے برعکس تجزیہ کرنے سے گریز اور صحافتی اقدار کی پاسداری کریں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 246 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 23, 2023