آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شاندار کاوش/صوبہ بھر میں پولیس اہلکاروں کی ریکارڈ ترقیاں جاری۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شاندار کاوش/صوبہ بھر میں پولیس اہلکاروں کی ریکارڈ ترقیاں جاری۔
ٹیلی اور ٹرانسپورٹ ونگز میں گذشتہ 6 سال میں 600 اہلکاروں کو ترقی ملی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں صرف 04 ماہ میں 985 اہلکاروں کو ترقیاں دی گئی ہیں،
ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر کی زیر صدارت آج منعقدہ پروموشن بورڈ اجلاس میں  704 اہلکاروں کی اگلے رینک میں پروموشن۔
15 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر، 237 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز،452 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
 رواں برس 281 دیگر اہلکاروں کو سب انسپکٹر، اے ایس آئیز اور ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی جاچکی ہے۔
ترقیوں کا مقصد پولیس فورس کے مورال بلند کرنا،سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ہے، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شاندار کاوش اور خصوصی دلچسپی سے پولیس اہلکاروں کی ریکارڈ ترقیاں مل رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ ونگز میں گذشتہ 6 سال میں 600 اہلکاروں کو ترقی ملی جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں صرف 04 ماہ میں 985 اہلکاروں کو ترقیاں دی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پرڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر کی زیر صدارت منعقدہ پروموشن بورڈ اجلاس میں  704 اہلکاروں کی اگلے رینک میں پروموشن کی منظوری دی گئی ہے۔ 15 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر، 237 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز،452 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اجلاس میں ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اسد سرفراز خان اور ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ ونگ حسن مشتاق سکھیرا بطور ممبر پروموشن بورڈ شریک ہوئے۔قبل ازیں رواں برس 281 دیگر اہلکاروں کو سب انسپکٹر، اے ایس آئیز اور ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی جاچکی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ گزشتہ دس سالوں میں کبھی ٹیلی ونگ میں اتنی بڑی تعداد میں پروموشن  نہیں دی گئی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جو اسے بلا تاخیر دیا جا رہا ہے،ان ترقیوں کا مقصد پولیس فورس کے مورال بلند کرنا،سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق دیگر تمام فیلڈ فارمیشنز میں بھی ترقیوں کا عمل جاری ہے اور فورس کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 247 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

*************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, May 24, 2023