آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز
پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ کے رابطہ نمبر 8016146-0327 پر موصولہ کالز اور پیغامات کو ریکارڈ کرکے فوری فالو اپ لیا جائے گا۔ غازی صلاح الدین
پولیس ملازمین اور اہل خانہ ہر جمعہ کے دن سہہ پہر 3 تا شام 5 بجے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ ڈی آئی جی ویلفیئرغازی صلاح الدین
کسی بھی ملازم کے سپیشل بچے کے علاج معالجے میں کسی دشواری یا پریشانی کی صورت میں مدد کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ ڈی آئی جی ویلفیئر

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز کردیا گیا ہے۔  ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے کہاکہ پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ کے رابطہ نمبر 8016146-0327  پر موصولہ کالز اور پیغامات کو ریکارڈ کرکے فوری فالو اپ لیا جائے گا۔ڈی آئی جی ویلفیئرنے یونٹس سربراہان، ڈی پی اوز،پولیس فورس کیلئے جاری پیغام میں بتایا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے میں کسی بھی رہنمائی کیلئے ملازمین خود اور انکے اہل خانہ ہر جمعہ کے دن سہہ پہر 3 تا شام 5 بجے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔کسی بھی ملازم کے سپیشل بچے کے علاج معالجے میں کسی دشواری یا پریشانی کی صورت میں مدد کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع میں پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی رجسٹریشن، ہیلتھ سکریننگ، امراض کی تشخیص کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور سپیشل بچوں کی ہیلتھ تھراپی اور علاج معالجے کا عمل جاری ہے۔ غازی صلاح الدین نے کہاکہ پنجاب پولیس علاج معالجے کے اخراجات کی ادائیگی کیلئے ویلفیئر فنڈ سے امدادی رقوم کی ترسیل یقینی بنا رہی ہے۔
ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے اپنے پیغام میں ہدایت کی کہ تمام ضلعی پولیس دفاتر بچوں کے علاج و معالجے کی ادویات کے بلز والدین کو بروقت ادا کریں، اگر بل ادائیگی کیلئے زیادہ رقم درکار ہے تو پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے میڈیکل فنانشل امداد کے حصول کیلئے کیسز فوری بھیجے جائیں۔ ڈی آئی جی ویلفیئر نے کہاکہ بچوں کے علاج کیلئے جدید آلات، مصنوعی اعضاء یا سرجری وغیرہ درکار ہونے کی صورت والدین فوری متعلقہ ڈسٹرکٹ ویلفیئر برانچ میں اپنی درخواست جمع کروائیں جبکہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز سپیشل بچوں کے علاج کے کیسز کی دستاویزات کو ویلفیئر سافٹ وئیرز میں بروقت جمع کروائیں تاکہ ان فیملیز یا متعلقہ ادارے جہاں سے علاج ہونا ہے کو فوری علاج کی رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جاسکے۔ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے کہاکہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 248 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, May 24, 2023