یوم تکریم شہداء کے سلسلے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی غازیوں اور شہداء کے ورثاء سے ملاقات

یوم تکریم شہداء کے سلسلے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی غازیوں اور شہداء کے ورثاء سے ملاقات
ڈاکٹر عثمان انور نے 25 شہداء کے ورثاء کو گولڈ میڈلز، 25 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔
پنجاب پولیس یوم تکریم شہداء بھرپور جوش و جذبے سے منائے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
گذشتہ 4 ماہ میں شہداء کے ورثاء اور غازیوں کی ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب
اگلے تعلیمی سال سے تمام پولیس شہداء کے بچوں کو انڈومنٹ فنڈ کے تحت اعلی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب نے شہداء کے ورثاء اور غازیوں کو سی پی او آفس کی شہداء وال کا دورہ بھی کروایا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب بھر یوم تکریم شہداء بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی اور اس سلسلے میں صوبہ بھر میں پولیس کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے یوم تکریم شہداء کے سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں غازیوں اور شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی اور 25 شہداء کے ورثاء کو گولڈ میڈلز، 25 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے شہداء کے ورثاء اور غازیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 4 ماہ میں شہداء کے ورثاء اور غازیوں کی ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے دوران جانیں قربان کرنے، جسمانی اعضاء سے محروم ہونے والے غازیوں اور ٹریفک حادثات میں معذور ہونے والے اہلکاروں کوبھی ایک ایک کروڑ روپے دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اگلے تعلیمی سال سے تمام پولیس شہداء کے بچوں کو انڈومنٹ فنڈ کے تحت اعلی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں کو ملازمت میں رعایت کی سمری بھی منظور کی جا چکی ہے، 2017 سے قبل کے شہداء کے ورثاء کیلئے رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہداء کے ورثاء اور غازیوں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ میں پولیس کی تاریخ کی ریکارڈ پروموشنز کی گئیں، مزید ہزاروں ملازمین کو ترقی دیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ  کے ساتھ معاہدے کے تحت متاثرہ پولیس ملازمین کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے شہداء کے ورثاء اور غازیوں کو سی پی او آفس کی شہداء وال کا دورہ کروایا، شہداء کے ورثاء اور غازیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،  ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 249 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, May 24, 2023