پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز

May 25, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے کہاکہ پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ کے رابطہ نمبر 8016146-0327 پر موصولہ کالز اور پیغامات کو ریکارڈ کرکے فوری فالو اپ لیا جائے گا۔ڈی آئی جی ویلفیئرنے یونٹس سربراہان، ڈی پی اوز،پولیس فورس کیلئے جاری پیغام میں بتایا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے میں کسی بھی رہنمائی کیلئے ملازمین خود اور انکے اہل خانہ ہر جمعہ کے دن سہہ پہر 3 تا شام 5 بجے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔کسی بھی ملازم کے سپیشل بچے کے علاج معالجے میں کسی دشواری یا پریشانی کی صورت میں مدد کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع میں پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی رجسٹریشن، ہیلتھ سکریننگ، امراض کی تشخیص کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور سپیشل بچوں کی ہیلتھ تھراپی اور علاج معالجے کا عمل جاری ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭