آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کے گھر آمد

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کے گھر آمد
 آئی جی پنجاب نے شہید کے ورثا کی خیریت دریافت کی،مسائل سے آگاہی حاصل کی،
ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کی شاندار خدمات،عظیم قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
طارق کمبوہ شہید نے 16 دسمبر 2000ء میں وفاقی کالونی لاہور کے نزدیک دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
شہدا کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح،مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا ہے اور بہادر شہید کی اس لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہمارے بہادر شہداء اپنا آج قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے بے خوف و خطر قربان کر رہے ہیں اور ان جانثاروں کے ورثاء کی بہترین ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہدا کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر اورمسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کے گھر آمد کے موقع پر شہید کی بیوہ اور بیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے شہید کے ورثا کی خیریت دریافت کی،مسائل سے آگاہی حاصل کی اورڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کی شاندار خدمات،عظیم قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ پنجاب پولیس کے بہادر افسرطارق کمبوہ شہید نے 16 دسمبر 2000ء میں وفاقی کالونی لاہور کے نزدیک دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کیا تھاانکی بے مثال خدمات کے اعتراف میں سنٹرل پولیس آفس کی ایک عمارت کو بھی شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کے بیٹے کو سنٹرل پولیس آفس میں مدعو کیا اوران کے والد کے نام سے منسوب عمارت کے سائے میں ملاقات کی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 252 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

 

 

Press Release Date: 
Friday, May 26, 2023