آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام/جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنے والی کانسٹیبلری کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام/جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنے والی کانسٹیبلری کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم
پولیس افسران و اہلکار بسا اوقات دوران ڈیوٹی جھوٹے مقدمات اور قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
 حکومتی لیڈرشپ، پالیسی اور افسران تبدیل ہونے پر بھی پولیس فورس کو جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ڈاکٹر عثمان انور
ایسے واقعات فورس میں بددلی کا باعث بنتے ہیں جس کے ازالے کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم کیا گیا ہے،آئی جی پنجاب
آئندہ کسی پولیس افسر یا اہلکار کو  مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے اپنی بیوی یا بیٹی کا زیور بیچنا نہیں پڑے گا،آئی جی پنجاب

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی پولیس افسران وا ہلکاروں پر بننے والے مقدمات میں قانونی معاونت کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مذکورہ لیگل فنڈ جھوٹے مقدمات اور قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہونے والے افسران واہلکاروں کیلئے خصوصی سہولت کا باعث بنے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری خصوصی پیغام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس افسران و اہلکار بسا اوقات دوران ڈیوٹی جھوٹے مقدمات اور قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں،اسی طرح بعض اوقات حکومتی لیڈرشپ، پالیسی اور افسران تبدیل ہونے پر بھی پولیس فورس کو جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ایسے واقعات فورس میں بددلی کا باعث بنتے ہیں جس کے ازالے اور دوران ٹرائل کانسٹیبلری کی قانونی امداد کیلئے کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم کیا گیا ہے،آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس کے فرض شناس پولیس افسران و اہلکاروں کو استغاثوں، جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سینئر لیڈرشپ اور کانسٹیبلری مل کر فورس کے خلاف درج جھوٹے استغاثوں اور درخواستوں کا مقابلہ کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ رحم دل پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی اضلاع سے بھجوائے گئے تمام کیسز کابغور جائزہ لے کر امدادی رقوم دینے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لیگل ایڈ فنڈ پنجاب پولیس کے ویلفیئر پراجیکٹس کی آمدنی سے قائم کیا گیا ہے جس کا پہلے سے قائم  ویلفیئر فنڈ یا ہیلتھ فنڈ سے کوئی تعلق نہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اور آئندہ کسی پولیس افسر یا اہلکار کو  مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے اپنی بیوی یا بیٹی کا زیور بیچنا نہیں پڑے گااور ایسے معاملات میں ادارہ متعلقہ افسر و اہلکار کے شانہ بشانہ مشکل وقت میں موجود رہے گا۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 259 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, May 30, 2023