آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے 62 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے 62 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی۔
سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں پنجاب بھر میں خدمات سر انجام دینے والے 237 انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے۔
پروموشن بورڈ نے تمام دستاویزات کا بغور جائزہ لینے کے بعد بہترین ریکارڈ اور اچھی شہرت کے حامل62 انسپکٹرز کی ترقی کی منظوری دی۔
محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز فیلڈ تجربے کی روشنی میں اپنا کمانڈنگ کردار موثر طور پر ادا کریں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 62انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹرز کی ترقیوں کیلئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں خدمات سر انجام دینے والے 237 انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے۔پروموشن بورڈ ممبران نے تمام دستاویزات کا بغور جائزہ لینے کے بعد بہترین ریکارڈ اور اچھی شہرت کے حامل62 انسپکٹرز کی ترقی کی منظوری دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز فیلڈ تجربے کی روشنی میں اپنا کمانڈنگ کردار موثر طور پر ادا کریں۔ پروموشن بورڈ اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن سلیم صاحب اور سیکشن آفیسر پولیس تھری طاہر صاحب نے شرکت کی۔
ترقی پانے والے انسپکٹرز میں سید حامد حسن، عمران سعید، ظہیر احمد، محمد اصغر، امجد مجید،تنویر احمد، محمد امین، اسد امین، محمد سعید، منور احمد، شرجیل ضیاء، شہباز احمد، عظمت علی جاوید، احمد خان، دانش آصف رانجھا، محمد آصف خان، اعجاز الحسن، شکیل احمد، ریاض علی منہاس، ساجد اقبال، عالم شیر، محمد اقبال، سرفراز احمد، کمال نعمت خان، طارق عزیز، نجاوت خان،ایاز احمد، قمرالزمان، امان اللہ، سید شفقت علی، سید محمد احمد رضا، عدنان بخاری، اظہر نوید خان، طاہر صدیق، ناصر وحید، محمد اکمل، فیاض حمید چوہدری، نصراللہ خان، شاہد عنایت بھٹی، طارق محمود خان، بشیر سبحانی، وحید الرحمان، اظہار الحق، ناصر محمود، عبدالخالق خالد، بشارت نبی، سجاد احمد، حبیب خان، فضل احمد، بشیر احمد، قیصر عباس، محمد یوسف بٹ، ظہور احمد، محمد عمران حیدر، محمد شعیب خان، غلام عباس، محمد نواز، محمد اکرم، حبیب اللہ، محمد ارشد، محمد عمران اور راشد امین بٹ شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں اینٹی کرپشن میں خدمات سر انجام دینے والے 07 انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 260 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, May 30, 2023