ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کی رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد

ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کی رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے 62 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے،
مزید پروموشن کا آغاز ہو چکا،ترقی کے عمل میں بے جا تاخیر اب ماضی کا صیغہ بن چکی،آئی جی پنجاب
پروموشن اور ویلفیئر اقدامات کا مقصد خلق خدا کی خدمت کیلئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لانا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
ترقی پانے ولے ڈی ایس پیز آئندہ پیشہ ورانہ امور میں آئی ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں۔آئی جی پنجاب
سپروائزری سطح پر انتظامی امور اور انصاف کی فراہمی کیلئے ڈی ایس پیز کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور  
ظالم کا ہاتھ روکیں، مظلوم کا دست و بازو، بے سہاروں کا سہارا بنیں۔ ڈاکٹر عثمان انور  

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے 62انسپکٹرز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب منعقد کی جس میں ترقی پانے والے افسران کوآئی جی پنجاب، سینئر پولیس افسران اور انکے عزیزو اقارب نے مل کر ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔ آئی جی پنجاب نے نئے ڈی ایس پیز کو ان کے سپروائزری و انتظامی کردار بارے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں ہونے والے تمام پروموشن اور ویلفیئر اقدامات کا مقصد خلق خدا کی خدمت کیلئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید پروموشن کا آغاز ہو چکا ہے اورترقی کے عمل میں بے جا تاخیر اب ماضی کا صیغہ بن چکی ہے،آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمانہ پروموشنز کیلئے جامع میکانزم تشکیل دیا گیا ہے اورمستقبل میں قیادت کی تبدیلی سپاہ کی پروموشن پر اثرانداز نہیں ہوا کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے ہدایت کی کہ ترقی پانے ولے ڈی ایس پیز آئندہ پیشہ ورانہ امور میں آئی ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری سطح پر انتظامی امور اور انصاف کی فراہمی کیلئے ڈی ایس پیز کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں لہذا تمام افسران نئے عہدوں کی ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ظالم کا ہاتھ روکیں، مظلوم کا دست و بازو، بے سہاروں کا سہارا بنیں اور بہترین کارکردگی سے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد و تعاون کی فضا کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور بہتر بنائیں۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -II ذیشان اصغر نے آئی جی پنجاب کے ہمراہ افسران کو پروموشن بیج لگائے اور خطاب کیا۔تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے عزیز و اقارب نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 264 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, May 31, 2023