آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ میں کباڑ دوکان میں دھماکے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ میں کباڑ دوکان میں دھماکے کے واقعہ کا نوٹس
 آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب،ڈی پی او مظفر گڑھ کو واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کا حکم
واقعہ کے اصل حقائق سامنے لاتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ کے گھرکے ایک سٹور کمرے میں رکھے گئے سکریپ کے سامان میں دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کے تمام حقائق سامنے لاتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرہ افراد کی مدد و بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 268 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, June 1, 2023