سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس (STC) میں شامل سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کا سی پی او کا مطالعاتی دورہ

سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس (STC) میں شامل سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کا سی پی او کا مطالعاتی دورہ
بہادری، رسپانس، اونر شپ، ٹیم ورک اور جدوجہد سندھ پولیس کا طرہ امتیاز ہیں۔ آئی جی پنجاب
پولیس کیرئر کے کثیر الجہت چیلنجز کا بہادری اور ٹیم ورک سے مقابلہ کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس نے کچہ کے پرخطر علاقوں سے ڈاکوؤں، منظم گینگز کا صفایا کرکے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آئی جی پنجاب
بھرپور محنت اور بہتر رویوں کے ساتھ پاکستان کی خدمت اور حفاظت یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کوپنجاب پولیس کے زیر استعمال انسداد جرائم، سروس ڈلیوری کے لیے جدید آئی ٹی ایپلی کیشنز اور ورکنگ سسٹم سے آگاہ کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ بہادری، رسپانس، اونر شپ، ٹیم ورک اور جدوجہد سندھ پولیس کا طرہ امتیاز ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پر آئے سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی محمد نعمان صدیقی کی قیادت میں 03 خواتین سمیت 33 افسران وفد میں شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کیرئر کے کثیر الجہت چیلنجز کا بہادری اور ٹیم ورک سے مقابلہ کریں اور بھرپور محنت اور بہتر رویوں کے ساتھ پاکستان کی خدمت اور حفاظت یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے کچہ کے پرخطر علاقوں سے ڈاکوؤں، منظم گینگز کا صفایا کرکے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے  " میرا پھول" پروگرام کامیابی سے جاری ہے جبکہ سپاہ کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد ویکسینیشن کے پراجیکٹس تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے کچہ کے پرخطر علاقوں سے ڈاکوؤں، منظم گینگز کا صفایا کرکے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کو انسداد جرائم، سروس ڈلیوری کیلئے پنجاب پولیس کے زیر استعمال  جدید آئی ٹی ایپلی کیشنز اور ورکنگ سسٹم بارے آگاہ کیا، وفد کو 1787 کمپلینٹ سسٹم، خدمت و تحفظ مراکز، کانسٹیبلری کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے اقدامات بارے بریفنگ بھی دی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیرنے جدید سروسز، فیلڈ فارمیشنز، پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ زیر تربیت افسران کو 1787 کمپلینٹ سنٹر اور مانیٹرنگ روم سمیت سی پی ا و کی مختلف برانچز کا دورہ بھی کروایا گیا۔ آئی جی پنجاب اور وفد کی سربراہ کے درمیان یادگاری سووینئیرز کا تبادلہ ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی ٹریننگ محبوب اسلم للہ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ اور اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 269 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, June 1, 2023