آئی جی پنجاب نے مختلف ریجنز اور یونٹس میں بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا۔

آئی جی پنجاب نے مختلف ریجنز اور یونٹس میں بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا۔
آئندہ دنوں میں تمام اضلاع میں مزید 08 ہزار سے زائد پروموشنز کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
 کانسٹیبلری پولیس فورس کا ہراول دستہ،شہریوں کی بے لوث خدمت اور حفاظت نصب العین بنائیں، آئی جی پنجاب
پائیدار سسٹم تشکیل دے دیا، اب قیادت کی تبدیلی سے ویلفیئر و پروموشنز متاثر نہیں ہوں گی، ڈاکٹر عثمان انور
شہدا اور غازیوں کے بعد بہترین کرائم فائٹرز کیلئے بھی   میڈلز اور کیش ایوارڈز کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
 ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 381 افسران و اہلکاروں کو 40 لاکھ سے زائد کیش انعامات اور تعریفی اسناد دیں۔
انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہور، شیخوپورہ،ساہیوال، فیصل آباد اور ڈی جی خان ریجنز کے افسران و اہلکار شامل۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ امن و امان کے قیام، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ سپاہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ آئندہ دنوں میں تمام اضلاع میں مزید 08 ہزار سے زائد پروموشنز کی جا رہی ہیں، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی کے اہل تمام افسران و اہلکاروں کو اس کا حق بلا تاخیر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کانسٹیبلری پولیس فورس کا ہراول دستہ ہے جس کا نصب العین شہریوں کی بے لوث خدمت اور حفاظت ہے، ملک و قوم کی حفاظت اور خلق خدا کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فورس کی ویلفیئر کیلئے پائیدار سسٹم تشکیل دیا جا چکا ہے، اب قیادت کی تبدیلی سے سپاہ کی ویلفیئر و پروموشنز متاثر نہیں ہوں گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران کانسٹیبلری کی گرومنگ اور مسائل کے حل کیلئے انکے ساتھ وقت گذاریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہداء اور غازیوں کے بعد بہترین کرائم فائٹرز کیلئے بھی میڈلز اور کیش ایوارڈز کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، مجرمان کی سرکوبی کے اہم ٹارگٹس حاصل کرنے والے افسران واہلکار حوصلہ افزائی کے حق دار ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انڈوومنٹ فنڈ سے2017 سے قبل کے شہدا ئے پولیس کے ورثاء کیلئے رہائشی و دیگر سہولیات کا آغاز کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ سیف سٹی اتھارٹی لاہور کی طرز پر دیگر شہروں میں بھی جدید آئی ٹی پراجیکٹس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس سے جرائم کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ اور حساس مقامات کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ سزاؤں اور دیگر معاملات پر مبنی 26 ہزار سے زائد اپیلیں فائنل کرنے سے ہزاروں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کی راہ ہموار ہوئی ہے، فورس کی ویلفیئر سے متعلقہ ہر معاملے پر ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج سنٹرل پولیس آفس میں مختلف ریجنز اور اضلاع کے افسران واہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر انعامات دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی سی آر اولاہور عائشہ بٹ سمیت مختلف اضلاع و یونٹس کے سپروائزری افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا جبکہ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 381 افسران و اہلکاروں کو 40 لاکھ سے زائد کیش انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہور، شیخوپورہ،ساہیوال، فیصل آباد اور ڈی جی خان ریجنز کے افسران و اہلکار شامل تھے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 270 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, June 2, 2023