پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 9 مئی سے متعلق وائرل تصاویر اور ویڈیوز کو جھوٹا پروپیگنڈہ قرار دے دیا۔

پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 9 مئی سے متعلق وائرل تصاویر اور ویڈیوز کو جھوٹا پروپیگنڈہ قرار دے دیا۔
پنجاب پولیس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز کی حقیقت عیاں کر دی، تمام پرانی تصاویر اور ویڈیوز سے متعلقہ واقعات کے اصل حقائق عوام کے سامنے رکھ دئیے۔  
متعدد تصاویر اور ویڈیوز کئی ماہ پہلے واقعات پر مبنی ہیں جنہیں 09 مئی سے جوڑ کر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا۔
اس منظم کمپین کا مقصد شہریوں کو گمراہ کرکے پنجاب پولیس کو بدنام کرنا تھا، بروقت رسپانس سے جھوٹا پروپیگنڈہ زائل ہو گیا۔
جھوٹے پروپیگنڈہ میں ملوث تمام اکاؤنٹس کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔  
قومی اداروں پر الزام تراشی میں ملوث شرپسندوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔۔

پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 9 مئی سے متعلق وائرل تصاویر اور ویڈیوز کو جھوٹا پروپیگنڈہ قرار دے دیا۔پنجاب پولیس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز کی حقیقت عیاں کر دی اور تمام پرانی تصاویر اور ویڈیوز سے متعلقہ واقعات کے اصل حقائق عوام کے سامنے رکھ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق متعدد تصاویر اور ویڈیوز کئی ماہ پہلے واقعات پر مبنی ہیں جنہیں 09 مئی سے جوڑ کر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا ہے۔ کے پی کے، سندھ اور ٹریننگ اداروں میں پیش آنے والے واقعات کی تصاویر کو غلط انفارمیشن کے ساتھ شیر کیا گیا اور اس منظم کمپین کا مقصد شہریوں کو گمراہ کرکے پنجاب پولیس کو بدنام کرنا تھا تاہم پنجاب پولیس کے بروقت رسپانس کے باعث جھوٹا پروپیگنڈہ زائل ہو گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ جھوٹے پروپیگنڈہ میں ملوث تمام اکاؤنٹس کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور قومی اداروں پر الزام تراشی میں ملوث شرپسندوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 272 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, June 2, 2023