آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن میں تیزی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن میں تیزی
بیرون ممالک مفرور سنگین جرائم میں ملوث مختلف اضلاع کے مزید 06 اشتہاری گرفتار، مجموعی تعداد 43 ہو گئی،ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر سی آئی اے خالد نواز وریا کی سربراہی میں ٹیم نے دبئی سے تین اشتہاریوں کو گرفتار کیا، ترجمان پنجاب پولیس
گرفتار اشتہاریوں میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور ثقلین مشتاق شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس
مزید 03 اشتہاریوں کو لزبن، اوسلو اور بحرین میں انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے،ترجمان پنجاب پولیس 
آئی جی پنجاب کی بیرون ملک مفرور ہونے والے سنگین جرائم کے مرتکب اشتہاریوں کا تعاقب جاری رکھنے کی ہدایت، 
انٹرپول اور ایف آئی اے کی معاونت سے اشتہاری ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے واپس لایا جائے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے اور پولیس ٹیمیں انٹرپول اور ایف آئی اے کے تعاون سے خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لا رہی ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ بیرون ممالک مفرور سنگین جرائم میں ملوث مختلف اضلاع کے مزید 06 اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گی ،جن کے اضافے سے بیرون ممالک سے گرفتار کئے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 43 ہو گئی ہے ، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس فیصل آباد کی ٹیم مزید 03 خطرناک اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کرکے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ انسپکٹر سی آئی اے خالد نواز وریا کی سربراہی میں ٹیم نے دبئی سے تین اشتہاریوں کو گرفتار کیا، گرفتار اشتہاریوں میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور ثقلین مشتاق شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان اغوا برائےتاوان، گینگ ریپ، قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ مزید 03 اشتہاریوں کو لزبن ، اوسلو اور بحرین میں انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، مختلف اضلاع کو مطلوب یہ خطرناک اشتہاری بھی جلد واپس پاکستان پہنچائے جا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید موثر بناتے ہوئے جاری رکھا جائے ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 273 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, June 3, 2023