آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ہیلتھ سکریننگ اینڈ ویکسینیشن کیمپ کا اچانک دورہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ہیلتھ سکریننگ اینڈ ویکسینیشن کیمپ کا اچانک دورہ
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے اشتراک سے سی پی او کے ملازمین کیلئے سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس
سی پی او کے تمام پولیس ملازمین کی ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی، بلڈ پریشر، شوگر سمیت مختلف امراض بارے سکریننگ کروائی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب 
صوبے کی تمام رینجز اور اضلاع میں پولیس ملازمین کی مرحلہ وار ہیلتھ سکریننگ کی گئی ہے،  آئی جی پنجاب 
سکریننگ کے نتیجے میں فورس میں تشخیص کی جانے والی بیماریوں کو بہترین علاج معالجہ کروایا جائے گا،آئی جی پنجاب
پولیس افسران اور اہلکاروں کے بعد ان کے بیوی بچوں کی سکریننگ اور ویکسینیشن کروائی جائے گی،ڈاکٹر عثمان 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے اشتراک سے سنٹرل پولیس آفس میں ہیلتھ سکریننگ اینڈ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سی پی او کی تمام برانچوں میں کام کرنے والے ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ ، ضروری ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا اچانک دورہ کیا اور کیمپ میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے سکریننگ اور ویکسینیشن بارے دریافت کیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبے کی تمام رینجز اور اضلاع میں پولیس ملازمین کی مرحلہ وار ہیلتھ سکریننگ کی گئی ہے جس کے تسلسل میں سی پی او کے تمام پولیس ملازمین کی ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی، بلڈ پریشر، شوگر سمیت مختلف امراض بارے سکریننگ بھی کروائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہیلتھ سکریننگ کا مقصد خطرناک و موذی بیماریوں سے پولیس کے جوانوں کو محفوظ رکھنا ہے لہذا سکریننگ کے نتیجے میں فورس میں تشخیص کی جانے والی بیماریوں کا بہترین علاج معالجہ کروایا جائے گا،آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے بعد ان کے بیوی بچوں کی سکریننگ اور ویکسینیشن کروائی جائے گی تاکہ انہیں بھی ہیلتھ ایمر جنسی سے بچایا جا سکے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے متعدد ہسپتالوں اور اداروں کے ساتھ ایم او یوز بھی سائن کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ بیماریوں سے محفوظ رہ کر ہی پولیس فورس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا فریضہ بہتر طور پرسر انجام دے سکتی ہے اس لیے ہیلتھ ویلفیئر کے حوالے سے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر ترجیحی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 274 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, June 3, 2023