آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پاکستان بھر کے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کے لئے انقلابی اقدام

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پاکستان بھر کے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کے لئے انقلابی اقدام
پاکستانی قومی شناختی کارڈ رکھنے والا ہر شہری پنجاب کے کسی بھی ضلع سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتاہے
پنجاب سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے کسی ضلع، صوبے یا برادری کی کوئی قید نہیں۔آئی جی پنجاب
ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز بڑے شہروں میں 24/7، چھوٹے اضلاع میں ہفتے میں 06 دن ڈبل شفٹ میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پاکستان بھر کے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کے لئے انقلابی اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت اب پاکستانی قومی شناختی کارڈ رکھنے والا ہر شہری پنجاب کے کسی بھی ضلع سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتاہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کی ہدایت پر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے صوبہ بھر کے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے کسی ضلع، صوبے یا برادری کی کوئی قید نہیں۔پنجاب پولیس کے ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز بڑے شہروں میں 24/7، چھوٹے اضلاع میں ہفتے میں 06 دن ڈبل شفٹ میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک اور اقبال ٹاؤن ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز میں 24/7 لائسنسنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ 24/7 اور ڈبل سسٹم کے ذریعے ماضی کی نسبت دگنی تعداد میں شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس بنا رہے ہیں۔ہفتے میں سات دن اور 24 گھنٹے اس سہولت کی فراہمی کے بعد اب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے کسی بھی سفارش، رشوت یا جان پہچان کی ضرورت نہیں،ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ فائل سسٹم ختم کردیا گیا ہے جبکہ 24/7 سسٹم کے حوالے سے شہری 1787 پر شکایت درج کروائیں ہم جواب دیں گے۔پنجاب پولیس پاکستانی شہریوں کے لئے 24/7 ڈرائیونگ لائسنسنگ کی بلا تعطل سہولت کو مزید بہتر بنائے گی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 275 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, June 3, 2023