آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ملت پارک میں جاں بحق ہونے والے دو کم سن بھائیوں کے گھر کا دورہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ملت پارک میں جاں بحق ہونے والے دو کم سن بھائیوں کے گھر کا دورہ

ڈاکٹر عثمان انور نے بچوں کے والد، عزیزو اقارب سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔

 واقعہ کے تمام شواہد کاخود بغورجائزہ لیا،موقع پر موجود پولیس افسران سے تفتیش میں ہونے والی پیش رفت بارے دریافت کیا۔

 پنجاب پولیس مشکل کی اس غم گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئی جی پنجاب

واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملت پارک میں جاں بحق ہونے والے دو کم سن بھائیوں کے گھر کا دورہ کیا، بچوں کے والد، عزیزو اقارب سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کے تمام شواہد کاخود بغورجائزہ لیا،موقع پر موجود پولیس افسران سے تفتیش میں ہونے والی پیش رفت بارے دریافت کیا۔ آئی جی پنجاب نے بچوں کے والد اور والدہ کو دلاسہ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس مشکل کی اس غم گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ متاثرہ خاندان کے مطمئن ہونے تک پولیس اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

قبل ازیں ڈاکٹر عثمان انور نے ملت پارک سے دو کمسن بھائیوں کی لاشیں گھر میں آٹے کی ڈرمی سے برآمد ہونے کے معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کی مکمل ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ شواہد اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں حادثہ اور قتل سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 278 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date: 
Sunday, June 4, 2023