آئی جی سے پولیس ملازمین، اہل خانہ کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

Feb 17, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور پولیس ملازمین کے مسائل اور پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کانسٹیبل محمد صدیق کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو کارروائی کی ہدایت کی، انسپکٹر اکبر غنی کی دوسرے ضلع میں تبادلے کی درخواست ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو میرٹ کے مطابق کاروائی کیلئے بھجوا دی  انسپکٹر غلام عباس مرحوم کی اہلیہ کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ڈرائیور کانسٹیبل ظہور احمد کی درخواست پر آر پی او فیصل آباد کو فوری کاروائی کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ سب انسپکٹرز اعجاز اسلم اور فرخ شہزاد کی پروموشن درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو کاروائی کی ہدایت کی، سیالکوٹ کے کانسٹیبل بابر مشتاق کی درخواست اے آئی جی ڈسپلن کو فوری کارروائی کیلئے بھجوا دی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل ریاست علی اور سید ثاقب محمود کی ٹرانسفر درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو میرٹ کے مطابق کاروائی کا حکم دیا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************