پولیس کے 6 ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو گود لینے کی تقریب

Feb 17, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر سے) پولیس ڈاگز بریڈنگ اینڈ ٹریننگ سکول بیدیاں میں پنجاب پولیس کے  6 ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو گود لینے کے لیے  خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید،ڈی آئی جی اظہر اکرم،ایس ایس پی سید ندیم عباس، ایس ایس پی ایڈمن ہیڈ کوارٹرز کامران نواز سمیت نجی تنظیم جے ایف کے کی سی ای او ذوفشاں انوشے نے شرکت کی۔خصوصی تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے سراغ رساں کتوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم کے ایم او یو کے تحت ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو نئے مالکان کے حوالے کیا گیا۔

( روز نامہ پاکستان)

**********************