ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پولیس ملازمین کو 6لاکھ 50ہزار روپے سے زائد جاری

Feb 17, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری ،لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کے لئے  6لاکھ 50ہزار سے زائد فنڈز جاری کر دئیے  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملتان کے اے ایس آئی قدیر اختر کو برین سرجری کیلئے  2 لاکھ روپے دئیے گئے،سنٹرل پولیس آفس کے لانگری شہزاد حسین کو اہلیہ کے فالج کے علاج کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے،جہلم کے کانسٹیبل عدنان حسین کو اہلیہ کے علاج کے لئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور کے انسپکٹر محمد اکرم کو اہلیہ کے عارضہ جگر اور فالج کے علاج کے لئے 01لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے سب انسپکٹر محمد رفاقت خان کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کے لئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************