منشیات فروش (5)گرفتار،کروڑوں کی ہیروئن اورآئس برآمد

Feb 17, 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) آرگنائزڈ کرائم یونٹ منشیات سیل گلشن اقبال نے 3 منشیات فرو شوں آصف علی، عامر اللہ اورنوید احمد کوگرفتار کرکے کروڑوں روپے کی 12کلوہیروئن اور4کلو آئس برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔ گجرپورہ پولیس نے منشیات فروشوں فیصل اور جہانزیب نظیر کو گرفتار کرکے 1220 گرام چرس ، 100 گرام کرسٹل آئس اور 100 گرام ہیروئن برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے ۔ ٹاون شپ پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے ملزم ارشد علی کو گرفتارکر کے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔

(روز نامہ جنگ)

**********************