امن کا قیام ،جرائم کو کنٹرول کرنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح، آئی جی

Feb 20, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ تمام حالات میں امن کا قیام اورجرائم کنٹرول پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد میں آر پی اوز، سی پی او اور ڈی پی اوز کی کارکردگی شاندار رہی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کو مختصر عرصے میں خوبصورت انفراسٹرکچر، جدید ترین آئی ٹی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے، نئے سیف سٹیز، سائبان، سمارٹ پولیس سٹیشنز، ٹریفک دفاتر کی اپ گریڈیشن ٹائم لائن میں مکمل کریں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کی دیکھ بھال کیلئے موثر فنانشل سپورٹ سسٹم تشکیل دے دیا، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنزکی خوبصورتی اور ورکنگ کو برقرار رکھنا سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹوں پر ہمارے جانباز دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں، آئی جی نے کہاکہ پنجاب پولیس کے 41 نئے ویلفیئر پراجیکٹس سے لاکھوں ملازمین، شہدا کے اہل خانہ مستفید ہوں گے، ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، متعلقہ افسران نے کانفرنس میں شرکت کی۔

(روز نامہ پاکستان)

******************