تحفظ درسگاہ بے گھر بچوں کیلئے گھر سے دور اپنی چھت ہے، آئی جی پنجاب

Feb 20, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہو رکے علاقے جلومیں ٹرانسجینڈرز کے لئے تعمیر کی گئی تحفظ درسگاہ کا دورہ کیا،ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا، ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اس موقع پر موجود تھے،اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی نے آئی جی پنجاب کو تحفظ درسگاہ پراجیکٹ بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس اور برطانوی تنظیم یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی کے اشتراک سے تحفظ درسگاہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، تحفظ درسگاہ ٹرانسجینڈرز بچوں کی معیاری تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے لئے جنوبی ایشیا میں اپنی طرز کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تحفظ درسگاہ ٹرانسجینڈرز بچوں کی علمی ضروریات کو پورا کرے گا، تحفظ درسگاہ میں ٹرانسجینڈرز ہونے کی بنا پر اپنے گھر والوں کی طرف سے ٹھکرائے بچوں کو رہائش گاہ بھی فراہم کی جائے گی،آئی جی پنجاب نے کہاکہ تحفظ درسگاہ بے گھر بچوں کے لیے گھر سے دور اپنی چھت ہے، تحفظ درسگاہ میں ٹرانسجینڈرز بچوں کو محفوظ ترین ماحول، محبت اور بہتر زندگی گزارنے کے مواقع فراہم ہونگے، 

(روز نامہ سٹی 42)

*********************