پنجاب پولیس کا 345ملین روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Feb 21, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے 345ملین روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس 49نئی گاڑیاں خریدے گی،4.7ملین روپے سے ایک ایک ٹیوٹا کرولا گاڑی خریدی جائے گی،36ملین روپے سے دو ٹیوٹا فارچونر گاڑیاں خریدی جائیں گی،305ملین روپے سے 46 ٹیوٹا کرولا الٹس گاڑیاں خریدی جائیں گی ۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************