سانحہ 9مئی میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی،متعدد گرفتار

Feb 21, 2024

لاہور( این این آئی)پنجاب پولیس کی جانب سے سانحہ 9مئی میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی گئی ہے ، پولیس نے جلا ئوگھیرا ئواور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 13اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والوں میں عام انتخابات کے جیتنے والے امیدواروں سمیت متحرک سیاسی کارکن بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مزید243 اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے تین ٹیمیں چھاپہ مارکارروائیاں کررہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 9مئی کے مقدمات میں15 اشتہاری ملزمان نے عدالت سے ضمانت کروالی، دوران تفتیش13ملزمان بے قصورپائے گئے، سانحہ میں ملوث اشتہاری قراردئیے گئے ملزمان کی کل تعداد 284 ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

********************