پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب، گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب

پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب، گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، پولیس ہائی الرٹ، سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنا ئے گئے۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب اور گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب نے سکیورٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کریں اورکسی بھی غیر متعلقہ شخص کو پنجاب اسمبلی کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ٹیمو ں نے پنجاب اسمبلی،گورنر ہاؤس سمیت دیگر حساس مقامات پر ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ امن و امان کی فضا خراب کرنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہ دی جائے اور نقص امن کا باعث بننے والے شر پسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے، ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں مزید موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں اور صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔ اسمبلی اجلاس کے موقع پر ٹریفک مینجمنٹ کے موثر انتظامات یقینی بنائے گئے اور ٹریفک کی آمدورفت بلا تعطل رواں دواں رہی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر193)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, February 26, 2024