آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قذافی سٹیڈیم لاہور آمد، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پی ایس ایل 2024ء سیزن 09: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان ٹاکرا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قذافی سٹیڈیم لاہور آمد، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور پی ایس ایل 2024ء سیزن 09 میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میچ دیکھنے آئے پولیس شہدا کے اہل خانہ اور بچوں سے ملاقات کی، پولیس شہدا کے اہل خانہ، بچوں اور شائقین کرکٹ نے آئی جی پنجاب کا بھرپور تالیوں سے استقبال کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس شہدا کے اہل خانہ میری فیملی ہیں، ان کی خوشی غمی میں برابر کے شریک ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہدا کی فیملیز کے ہمراہ میچ دیکھا، اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس پی ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر سینئر پولیس افسران ہمراہ تھے، پولیس شہدا کے بچوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کے اہل خانہ، بچوں کے ساتھ وقت گذارا اور مسائل دریافت کئے۔شہدا پولیس کے اہل خانہ نے بہترین ویلفیئر اور دیکھ بھال پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر194)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, February 26, 2024